اہم بات: یہ معاہدہ آپ اور HONOR Device Co., Ltd. (جس کو بعد ازیں "HONOR" کے نام سے ذکر کیا گیا ہے) کے بیچ اصل صارف لائسنس ایگریمنٹ ہے جو Honor Suite (اس "سافٹ ویئر") کے استعمال پر نافذ العمل ہے۔ انسٹال کریں پر کلک کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ آپ نے اس معاہدے کو بغور پڑھ لیا ہے اور آپ اس میں مذکور سبھی شرائط کو قبول کرتے ہیں۔

1. ایپلیکیشن کی گنجائش
یہ معاہدہ صرف Honor Suite پر لاگو ہوتا ہے۔ اس معاہدے کے ذریعہ دیے گئے حقوق کسی دیگر سافٹ ویئر پر لاگو نہیں ہوتے ہیں۔

2. حقوق املاک دانش
اس سافٹ ویئر کے سبھی حقوق املاک دانش HONOR کے ہیں اور عوامی جمہوریہ چین کے قوانین، کاپی رائٹ کے بین الاقوامی میثاقوں اور حقوق املاک دانش پر نافذ العمل دیگر قابل اطلاق قوانین اور میثاقوں کے ذریعہ تحفظ یافتہ ہیں۔

3. لائسنس کی گنجائش
3.1 یہ سافٹ ویئر بلا معاوضہ فراہم کرایا گیا ہے۔ آپ غیر تجارتی مقاصد کے لیے ڈیوائسز کی لا محدود تعداد پر اس سافٹ ویئر کو ڈاؤن لوڈ، انسٹال اور استعمال کر سکتے ہیں۔
3.2 آپ غیر تجارتی مقاصد کے لیے ڈیوائسز کی لا محدود تعداد پر اس سافٹ ویئر کو کاپی کر، بھیج اور تقسیم کر سکتے ہیں۔ تاہم، آپ کو یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ اس سافٹ ویئر کی تمام کاپیاں، بشمول اس سافٹ ویئر کی جو کاپیاں بھیجی یا تقسیم کی گئی ہیں وہ مکمل ہیں اور اس سافٹ ویئر میں شامل کردہ ساری معلومات پر مشتمل ہیں، جس میں الیکٹرانک دستاویزی شہادت، کاپی رائٹ کے نوٹسز، تجارتی نشانات اور یہ معاہدہ شامل ہے۔

4. استعمال کی پابندی
4.1 آپ اس سافٹ ویئر میں متضاد انجینئرنگ، متضاد تدوین یا عدم تدوین نہیں کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ سافٹ ویئر فائلوں میں شامل کسی بھی وسائل میں ترمیم نہیں کر سکتے ہیں۔
4.2 آپ اس سافٹ ویئر کو غیر مرتب نہیں کر سکتے یا اس سافٹ ویئر کو دیگر سافٹ ویئر سسٹمز میں کلی یا جزوی طور پر سرایت نہیں کر سکتے ہیں۔
4.3 آپ اس سافٹ ویئر میں شامل کاپی رائٹ کے کسی بھی بیانات یا نوٹسز کو حذف نہیں کر سکتے ہیں۔
4.4 آپ کوئی استنباطی سافٹ ویئر یا ایپلیکیشنز تیار کرنے کے لیے اس سافٹ ویئر کو استعمال نہیں کر سکتے ہیں۔
4.5 آپ اس سافٹ ویئر میں شامل کسی بھی خصوصیات کو کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہونے کے لیے استعمال نہیں کر سکتے ہیں۔
4.6 HONOR اس معاہدہ میں واضح طور پر آپ کے لئے منظور نہیں کیے گئے دیگر تمام حقوق محفوظ رکھتا ہے۔

5. اعلان دستبرداری
5.1 یہ سافٹ ویئر "جوں کا توں" فراہم کرایا گیا ہے۔ HONOR اس سافٹ ویئر کے ذریعہ فراہم کردہ سروسز کے برمحل ہونے کی حالت یا قطعیت کے سلسلے میں کوئی وارنٹی نہیں دیتا ہے۔
5.2 آپ معرفت ہذا یہ تسلیم کرتے ہیں کہ اس سافٹ ویئر کے ذریعہ فراہم کردہ سروسز ناقابل کنٹرول حالات، کمپیوٹر وائرسوں، ہیکر کے حملوں، سسٹم کی غیر آہنگی اور دیگر غیر متعینہ وجوہات کے سبب مناسب طریقے سے کام نہیں کر سکتی ہیں۔ HONOR کو کسی بھی ایسی ڈیٹا کی خرابی یا ڈیٹا کے نقصان کے لیے ذمہ دار قرار نہیں دیا جائے گا جس میں HONOR کی غلطی نہ ہو۔

6. استعمال کی معلومات
6.1 اس سافٹ ویئر میں موجود خصوصیات آپ کے فون پر Honor Suite کو استعمال کرنے کی متقاضی ہیں۔ آپ کی مطلوبہ سروسز انجام دینے کے لیے، اس سافٹ ویئر کو استعمال کے دوران فون کی کچھ اجازتوں بشمول کالز کرنے، متنی پیغامات بھیجنے اور آپ کے رابطوں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے اجازتوں تک رسائی مطلوب ہو سکتی ہے۔
6.2 یہ سافٹ ویئر صرف ایسے فون پر انسٹال کرنے کے لیے بنایا گیا ہے جن پر آفیشیل HONOR آپریٹنگ سسٹم چل رہا ہو۔ جو صارفین اس سافٹ ویئر کو ایسی ڈیوائسز پر انسٹال کرتے ہیں جن پر آفیشیل HONOR آپریٹنگ سسٹم نہیں چل رہا ہو ویسے صارفین کے لیے HONOR اس سافٹ ویئر کے ذریعہ فراہم کردہ سروسز کے معیار کے سلسلے میں کوئی وارنٹی نہیں دیتا ہے۔ 
6.3 HONOR اس سافٹ ویئر کے لیے وقتا فوقتا اپ ڈیٹ فراہم کر سکتا ہے۔ سروسز کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے، اس سافٹ ویئر کا یہ ورژن آپ کے فون پر انسٹال Honor Suite کے ورژن سے مماثل ہونا ضروری ہے۔

7. اختتام
اگر آپ اس معاہدے کی شرائط و ضوابط کی تعمیل نہیں کرتے ہیں تو HONOR اور/یا اس کے لائسنس دہندگان کسی بھی وقت یہ معاہدہ ختم کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ یہ معاہدہ ختم ہو جانے پر، آپ کو فوری طور پر اس سافٹ ویئر کا استعمال بند کر دینا اور وہ سبھی سافٹ ویئر اور کوئی متعلقہ ڈیٹا حذف کر دینا ضروری ہے جو آپ نے اپنے کمپیوٹر پر انسٹال یا کاپی کیا تھا۔ 

8. محدود وارنٹی
8.1 اس معاہدے میں واضح طور پر دی گئی وارنٹیز کے علاوہ، HONOR کوئی دیگر وارنٹیز بشمول لیکن بلا تحدید منعفت پذیری اور کسی مخصوص مقصد کے لیے درستگی کی بدیہی یا مضمر دونوں میں سے کوئی بھی وارنٹی نہیں دیتا ہے۔
8.2 HONOR فریق ثالث کے حقوق کی عدم خلاف ورزی کے سلسلے میں کوئی وارنٹی نہیں دیتا ہے۔

9. محدود جوابدہی
9.1 HONOR کو نادیدہ حالات، بیجا استعمال، غلط استعمال یا اس سافٹ ویئر کی غیر مجاز ترمیم کے وجہ سے پیدا شدہ سافٹ ویئر کے مسائل کے لیے جوابدہ قرار نہیں دیا جائے اور وہ اس کے لیے کوئی وارنٹی نہیں دیتا ہے۔ 
9.2 HONOR کو اس سافٹ ویئر کے استعمال سے پیدا شدہ کسی بھی اتفاقی، بلا واسطہ یا عقوبتی نقصانات، بشمول لیکن بلا تحدید کاروباری منافع کے کسی خسارے، کاروبار میں مداخلت، معلومات یا ڈیٹا کے استعمال سے پیدا شدہ کسی نقصانات کے لیے جوابدہ قرار نہیں دیا جائے گا۔ اگر اس طرح کے نقصانات کے امکان کے بارے میں بتا دیا گیا ہو تو بھی HONOR کو جوابدہ قرار نہیں دیا جائے گا۔ 

10. ورژن اپ ڈیٹس
10.1 HONOR یہ فیصلہ کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے کہ آیا آئندہ اس سافٹ ویئر کے لیے ورژن اپ ڈیٹس جاری کرنا ہے۔
10.2 جب تک متبادل لائسنس ایگریمنٹ جاری نہ ہو جائے، یہ معاہدہ اب بھی اس سافٹ ویئر کے اپ ڈیٹ شدہ ورژنز پر لاگو ہوگا۔
10.3 اگر یہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹ شدہ ورژن کے بطور نشان زد ہو آپ کو اس معاہدے کی تعمیل کرنا ضروری ہے۔

11. تحریری مواصلات
اس معاہدے کے سلسلے میں ساری مواصلتیں تحریری شکل میں ہونی چاہئیں۔

12. متفرقات
12.1 اگر آپ یوروپی یونین میں رہنے والے صارف ہیں تو یہ معاہدہ جرمنی کے قوانین کے تابع ہوگا۔ اس معاہدے کے سلسلے میں آپ اور HONOR کے بیچ کوئی بھی تنازعہ قانونی چارہ جوئی کے لیے جرمنی کی عملداری میں آنے والی عدالت میں جمع کروایا جائے گا۔ اگر آپ کسی دیگر ملک یا علاقے میں رہنے والے صارف ہیں تو یہ معاہدہ عوامی جمہوریہ چین کے قوانین کے تابع ہوگا۔ اس معاہدے کے سلسلے میں کوئی بھی تنازعہ دوستانہ بات چیت کے ذریعہ حل کیا جائے گا۔ دوستانہ بات چیت کے ذریعہ تنازعہ حل نہیں ہو پانے کی صورت میں، تنازعہ کو قانونی چارہ جوئی کے ذریعہ حل کرنے کے لیے شینزین لانگانگ ڈسٹرکٹ پیپلز کورٹ میں جمع کروایا جائے گا۔
12.2 کسی بھی زبانی معاہدے پر دستخط نہیں ہوا ہے۔
12.3 ایسی صورت میں کہ اس معاہدے کا کوئی التزام کسی وجہ سے، کلی یا جزوی طور پر باطل یا ناقابل نفاذ ہو جاتا ہے، یا اس سے قابل اطلاق قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہے، مذکورہ بالا التزام کو قابل انقطاع مانا جائے گا۔ تاہم، یہاں پر مذکور دیگر التزامات کی موزونیت یا نفاذ پذیری پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
12.4 HONOR وقتا فوقتا اس معاہدے کو اپ ڈیٹ یا اس میں ترمیم کر سکتا ہے اور قانون سے اجازت یافتہ ذرائع کی معرفت آپ کو ترمیم شدہ ورژن بھیج سکتا ہے۔ اگر آپ اس معاہدے میں HONOR کی ترمیم کو قبول نہیں کرتے ہیں تو آپ کو اس سافٹ ویئر کا استعمال فوری طور پر بند کر دینا چاہیے۔ اگر آپ HONOR کی اپ ڈیٹ موصول ہونے کے بعد یہ سافٹ ویئر استعمال کرتے رہتے ہیں تو آپ یہ بتاتے ہیں کہ آپ اس معاہدے میں HONOR کی ترمیم کو قبول کرتے ہیں۔

13. مکمل معاہدہ
اس معاہدے اور اس کے ضمیموں سے متعلقہ موضوع سے تعلق رکھنے والے فریقوں کے بیچ مکمل معاہدے کی تشکیل ہوتی ہے اور یہ متعلقہ موضوع سے تعلق رکھنے والے کسی بھی سابقہ بدیہی یا مضمر نمائندگیوں اور/یا معاہدوں کا بدل ہے۔ یہ معاہدہ اس سافٹ ویئر کے تعلق سے HONOR کی تمام تر جوابدہی پر مشتمل ہے۔
